Salam Phertey Waqt Nigah Kahan Ho ?

سلام پھیرتے وقت نگاہ کہاں ہو؟

مجیب:ابو رجا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-1070

تاریخ اجراء:16صفرالمظفر1444 ھ/13ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز کا سلام پھیرتے ہوئے نگاہ کہاں ہونی چاہیے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سیدھی طرف سلام پھیرتے وقت سیدھے کندھے کی طرف اور الٹی طرف سلام پھیرتے وقت الٹے کندھے کی طرف نظر کا ہونا مستحب ہے۔صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ مستحبات نماز شمارکرتے ہوئے فرماتے ہیں:"حالت قیام میں موضع سجدہ کی طرف نظرکرنا۔۔۔۔پہلے سلام میں داہنے شانہ کی طرف دوسرے میں بائیں کی طرف۔"(بہارِ شریعت،جلد1،حصہ3،ص538،مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم