امام کے سلام سے پہلے مسبوق کا بقیہ نما ز کے لئے کھڑا ہونا کیساہے؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:5994 |
تاریخ اجراء:22محرم الحرام1438ھ/24اکتوبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام کے تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعدمسبوق کا اپنی بقیہ نماز پڑھنے کیلئے امام کے سلام سے پہلے کھڑا ہوجانا کیسا؟مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
صورت مذکورہ میں مسبوق کا امام کےسلام سے قبل کھڑا ہوجانا مکروہ تحریمی ہے ۔ہاں اگر کسی عذر کی بناء پر سلام سے قبل کھڑا ہو مثلا سلام کے انتظار میں وضو ٹوٹ جانے کا خوف ہو،فجر اور جمعہ وغیرہ میں نماز کا وقت ختم ہوجانے کا اندیشہ ہو ،موزہ پر مسح کیا ہے اور مسح کی مدت پوری ہو جائے گی وغیرہ تو کراہت نہیں ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟