مجیب:مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3307
تاریخ اجراء:11جمادی الاولیٰ1446ھ/14نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا سجدے میں نظر ناک پر رکھنا ضروری ہے؟اور اگر نظر ناک پر نہ رکھی تو نماز کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سجدے کی حالت میں نظر ناک پر رکھنا مستحب ہے کہ یہ فعل خشوع کے قریب ہے۔البتہ اگر کوئی شخص سجدے کی حالت میں نظر ناک پر نہ رکھے تو اس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑے گا۔
مجمع الانھر میں ہے:"آداب الصلاۃ نظرہ الی موضع سجودہ حال قیامہ و الی ظھر قدمیہ حال رکوعہ و الی ارنبۃ انفہ حال سجودہ ۔۔۔۔ لان المقصود الخضوع" ترجمہ: نماز کے آداب(میں سے) یہ ہے کہ نمازی اپنی نگاہ حالت قیام میں اپنے سجود کی جگہ کی طرف اور حالت رکوع میں اپنے دونوں قدموں کی طرف اور حالت سجود میں اپنی ناک کی ہڈی کی طرف رکھے کیونکہ مقصود خشوع و خضوع ہے۔(مجمع الانھر شرح ملتقی الابحر، جلد01، ص90 تا91، مطبوعہ، بیروت)
بہار شریعت میں نماز کے مستحبات کے تحت ہے:"(1) حالت قیام میں موضع سجدہ کی طرف نظر کرنا(2) رکوع میں پشت قدم کی طرف(3) سجدہ میں ناک کی طرف(4) قعدہ میں گود کی طرف۔"(بہار شریعت، جلد01، حصہ03، ص538، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟