مجیب: ابو مصطفیٰ
محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-667
تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی1444 ھ /04نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اللہ عزوجل کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کی نیت
سے یادعا کی توفیق ملنے پر شکربجالانے کی نیت سے
سجدہ ادا کرنا، جائز ہے ۔ پھر اس میں جو چاہے،جس زبان میں
چاہے دعا کرے اورحالتِ سجدہ میں کی جانے والی دعا قبولیت
میں بلاشبہ خاص تاثیر رکھتی ہے کہ اس حالت میں بندے کو
اللہ عزوجل کی بارگاہ میں زیادہ قرب نصیب ہوتا ہےاوراس
بناء پردعاؤں کی قبولیت کی امید زیادہ بڑھ
جاتی ہے ۔
”احسن
الوعاء لآداب الدعاء “میں
ہے”ادب ۱۰، ۱۱، ۱۲:دعا کے وقت باوضو، قبلہ رُو،
مُؤدّب (با ادب) دو زانو بیٹھے یا گھٹنوں کے بل کھڑا ہو۔قال الرضا: یا
بہ نیتِ شکرِ توفیقِ دعا والتجاء اِلَی اللہ، سجدہ کرے کہ یہ
صورت سب سے زیادہ قُربِ رب کی ہے، قالہ رسول اللہ صلّی
اللہ علیہ وآلہ وسلّم۔“(یعنی
یہ بات اللہ کے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے ۔)(فضائل دعا،صفحہ 62، مکتبۃالمدینۃ،کراچی)
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟