مجیب:عبدالرب شاکرعطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-1161
تاریخ اجراء:17ربیع الاول1444ھ/14اکتوبر2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عشا ء کے آخری قعدہ میں سجدہ سہو کے بعد امام نے بھولے سے
التحیات نہیں پڑھی اور سلام پھیر دیا تو اب کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سجدہ سہوکے بعدالتحیات دوبارہ پڑھناواجب ہوتاہے اگر بھول کر التحیات نہ پڑھی اورسلام پھیر کر نماز مکمل کر لی مگر فوراً یاد آگیا
کہ میں نے التحیات نہیں
پڑھی تو اگر کوئی ایسا کام نہیں کیا ، جو نماز کے
منافی ہو، مثلاً گفتگو وغیرہ،
تو اُسی وقت دوبارہ قعدہ کے انداز میں بیٹھ کر
التحيات پڑھ کر نماز مکمل کرے ،تو نماز ہو
جائے گی۔ البتہ اِسی مسئلہ کی دوسری صورت یہ
ہے کہ مذکورہ صورتِ حال کے برعکس اگر نمازی نے منافی نماز عمل کر لیا
تھا، مثلاً قہقہہ لگایا، گفتگو کی یا مسجد سے باہر چلا گیا ، تو اِس صورت میں نماز مکروہِ تحریمی ہو جانے کی
وجہ سے ناقِص طور پر ادا ہوئی اور ہر وہ نماز کہ جو مکروہِ تحریمی
کے سبب ناقِص ہو جائے اُسے دوبارہ پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟