مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1827
تاریخ اجراء:26محرم الحرام1446ھ/02اگست2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز پڑھتے ہوئے بار بار یہ وسوسہ آئے کہ ایک سجدہ کیا ہے ،دو نہیں کیے، ہر رکعت میں اس طرح کا وسوسہ آتا ہے، اس صورت میں کیا کیا جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں اگر صرف وسوسہ آیا ہے ،تو اس کا اعتبار نہ کریں اور اس کی طرف توجہ نہ دیں ، اپنی نماز جاری رکھیں اور ممکنہ صورت میں وسوسہ سے بچنے کی تدابیر اختیار کی جائیں کہ جس سے وسوسے ہی نہ آئیں۔
امیرِ اہلسنت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتھم العالیہ نماز میں وسوسوں سے بچنے کے طریقہ کے متعلق مفتی احمدیارخان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:”نَماز شُروع کرتے وقت تکبیرِ تحریمہ سے قَبل،تجرِبہ(تَج۔ رِ۔ بہ )ہے کہ جو تحریمہ (یعنی نماز شروع کرنے) سے پہلے اِس طرح (یعنی اُلٹی طرف تین بار) تُھتکار کر لَاحَول شریف(یعنی لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم) پڑھ لے پھر تحریمہ کرے (یعنی نَماز شروع کرے)، دورانِ نَمازمیں نگاہ کی حفاظت کرے (وہ یوں)کہ قِیام میں سَجدہ گاہ (یعنی سجدے کی جگہ) رُکوع میں پُشتِ قَدَم (یعنی پاؤں کے پنجے کی اوپری سطح)، سجدے میں ناک کے بانسے(یعنی ناک کی ہڈّی پر)، جلسہ (یعنی دوسجدوں کے درمیان بیٹھنے میں) اور قَعدہ (یعنی اَلتَّحِیّات وغیرہ پڑھنے)میں گود میں (نظر) رکھے تو اِنْ شَآءَاللہ نَماز میں حُضورِ(قَلب یعنی خُشوع و خُضوع)نصیب ہو گا۔“ (وسوسے اور ان کا علاج، صفحہ 30۔31، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟