مجیب: محمد سرفراز اختر عطاری
مصدق: مفتی فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں
علمائے کرام و مفتیان ِشرع متین اس مسئلہ کے بارےمیں کہ
سجدۂ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر ؟
رہنمائی فرمادیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سجدۂ
تلاوت کے لئے کھڑے ہو کر سجدےمیں جانا اور سجدے سےسر اٹھانے کے بعد دوبارہ
کھڑا ہونا مستحب ہے ، لہٰذا اسی طرح سجدہ ٔتلاوت کرنا چاہیے
، البتہ اگر کسی نے بیٹھ کر کیاتو بھی اداہوجائے گا ، مگر
خلافِ اولیٰ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟