Sajda e Tilawat Ka Mustahab Tarika Kya Hai ?

سجدۂ تلاوت کا مستحب طریقہ

مجیب: محمد سرفراز اختر عطاری

مصدق: مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2023ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان ِشرع متین اس مسئلہ کے بارےمیں کہ سجدۂ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر ؟ رہنمائی فرمادیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سجدۂ تلاوت کے لئے کھڑے ہو کر سجدےمیں جانا اور سجدے سےسر اٹھانے کے بعد دوبارہ کھڑا ہونا مستحب ہے ، لہٰذا اسی طرح سجدہ ٔتلاوت کرنا چاہیے ، البتہ اگر کسی نے بیٹھ کر کیاتو بھی اداہوجائے گا ، مگر خلافِ اولیٰ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم