Sahib e Tarteeb Agar Qaza Namaz Ko Bhool Jaye Aur Waqti Namaz Parh Le To Kiya Hukum Hoga?

صاحب ترتیب شخص اگرقضا نماز کو بھول جائے اور وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہوگا؟

مجیب:ابو مصطفیٰ ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-82

تاریخ اجراء:04جمادی الاولی 1443ھ/09 دسمبر2021

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ صاحب ترتیب کی فجر قضا تھی لیکن اسے فجرکی قضا یاد نہ رہی اور اس نے ظہر کی نماز ادا کرلی ،نماز پڑھنے کے بعد اسے فجر کی قضا یاد آئی تو ظہر کی نما ز کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں ظہر کی نماز ہو گئی کیونکہ صاحب ترتیب یعنی وہ شخص جس کی کوئی نماز قضا نہ ہو یا چھ سے کم نمازیں قضا ہوں اس پر لازم ہے کہ پہلے قضا پڑھے پھر اگلی نماز پڑھے ورنہ اگلی نماز نہیں ہوتی، ہاں اگرقضا نماز یاد نہ رہی  اور اگلی نماز پڑھ لی تو نماز ہو جائےگی ۔

   بہار شریعت میں ہے :’’قضا نماز یاد نہ رہی اور وقتیہ پڑھ لی پڑھنے کے بعد یاد آئی تو وقتیہ ہوگئی اور پڑھنے میں یاد آئی تو ،گئی‘‘۔(بہارشریعت ،جلد:1،صفحہ:705،مطبوعہ مکتبۃالمدینہ )

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم