Safar Ki Halat Mein Qaza Namaz Ada Karne Ka Tarika

حالت سفر میں قضا نماز کی ادائیگی کا طریقہ

فتوی نمبر:WAT-166

تاریخ اجراء:09ربیع الاول 1443ھ/16اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   میرا سوال یہ ہے کہ شرعی مسافت کی مقدارسفرکرنے والامسافر،اپنی قضا نمازوں کی ادائیگی کس طرح کرے گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جو نمازیں جس حالت میں قضا ہوئیں اسی لحاظ سے پڑھی جائیں گی۔ لہذا اقامت کی حالت میں چھوٹی ہوئی نماز جب بھی ادا کریں گے تو پوری نماز ہی پڑھیں گے،  چاہے حالت سفر میں پڑھیں  ۔وہ نمازیں جوحالت سفر میں  قضا ہوں انہیں جب بھی ادا کریں گے قصر ہی ادا کریں گے چاہے حالت اقامت میں پڑھیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم