مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1543
تاریخ اجراء: 04رمضان المبارک1445 ھ/15مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک شخص کوکسی دینی
کام کے لئے تین دن تین مختلف
شہروں میں جانا ہے، پہلے جس مقام پر جانا ہے وہ گھر سے کم و بیش 110
کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے، وہاں ایک رات قیام کے بعد دوسرے دن جس
شہر میں جانا ہے،وہ اس شہر سے 68 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے اور تیسرے
دن کا جدول جس شہر میں ہے وہاں سے گھر 55 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، اس
سفر کے دوران نمازوں کے متعلق کیا
حکم ہے؟ کہاں مکمل ادا کی جائے گی کہاں قصر؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
110 کلو میٹر شرعی مسافت ہے ، پوچھی گئی صورت کے مطابق
مذکورہ شخص شہر میں ہے تو شہر
کی متصل نیز شہر
کی آس پاس کی متصل آبادی اور گاؤں
میں ہے تو گاؤں کی متصل آبادی سے نکلنے سے لے کر اس (یعنی شہر کی متصل اور اس کی آس پاس کی متصل آبادی اور گاؤں میں ہے تو گاؤں کی متصل
آبادی) میں واپس داخل
ہونے تک مسافر کہلائے گا لہذامذکورہ
شخص جب 110 کلو میٹر سفر کے ارادہ سے نکلے گا ،تو اپنے شہر کی
آبادی سے نکلتے ہی شرعی مسافر ہوجائے گااور واپس اپنے شہر
کی آبادی میں داخل ہونے تک قصر ہی کرے گا۔
مسافر
کی نماز سے متعلق تفصیل
کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ’’مسافر کی نماز ‘‘
کا مطالعہ فرمائیں ، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے
ہدیۃً طلب فرمائیں یا درج ذیل لنک پر کلک کرکے ڈاؤن
لوڈ فرمائیں ۔
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/musafir-ki-namaz
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟