مجیب: ابومصطفی محمد کفیل رضامدنی
فتوی نمبر: Web-416
تاریخ اجراء: 13محرم الحرام1443 ھ/12اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز
میں تسبیحات کی تعداد کم کرنا کیسا مثلاًرکوع میں تین
کی بجائے ایک بار ”سبحان
ربی العظیم“ کہنا اور سجدے میں ایک بار” سبحان ربی الاعلیٰ“
کہنے
کا کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
رکوع
و سجودمیں تین بار تسبیح پڑھنا سنت ہے اور جان بوجھ کر
تین بار سے کم تسبیح پڑھنا یا بالکل نہ پڑھنا ،مکروہ
تنزیہی ہے ،یادرہے نماز کی سنت ترک کرنےسے نمازفاسد نہیں
ہوتی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوتا،لہذا جس شخص نے جان بوجھ
کر رکوع وسجودمیں تین سے کم تسبیحات پڑھیں یا پڑھی
ہی نہیں اُس کی نماز ہوگئی، لیکن سنت ترک کرنے
کی وجہ سے نمازخلافِ سنت ہوئی ۔
ردالمحتار میں رکوع و
سجود کی تسبیح کے متعلق ہے:”ویسبح فیہ وقالہ ثلاثا فلو ترکہ او
نقصہ کرہ تنزیھا “یعنی رکوع اور سجدے میں تین بار تسبیح
کہنا سنت ہے اور اگر وہ اس تسبیح کو ترک کرے یا تین سے کم پڑھے
تو یہ مکروہ تنزیہی ہے ۔ (ردالمحتار ، جلد2، صفحہ211،
مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟