مجیب:محمد عرفان مدنی
عطاری
فتوی نمبر:WAT-1684
تاریخ اجراء: 06ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/27مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں نماز ہوگئی
،نہ سجدہ سہولازم آیااورنہ نمازکادہرانالازم ہوا،کیونکہ رکوع
میں سبحان ربی العظیم کہنا سنت ہے ،اسی طرح مقتدی کے
لیے صرف تحمید کہنا اور منفرد
یعنی تنہا نماز پڑھنے والے شخص کے لیے رکوع سے اٹھتے ہوئے تسمیع
و تحمید( یعنی سمع اللہ لمن حمدہ ،اللھم ربنا ولک الحمد) دونوں کہنا سنت ہے اور سنت
کے ترک سے نہ تو نماز فاسد ہوتی ہے
اور نہ ہی سجدہ سہو لازم ہوتا ہے اورنہ
اس وجہ سے نمازکودہرانالازم ہوتاہے ۔
رد المحتار میں ہے ’’السنۃ فی
تسبیح الرکوع سبحان ربی العظیم‘‘ترجمہ:رکوع کی
تسبیح میں سبحان ربی العظیم کہنا سنت ہے۔(رد
المحتار،جلد2،صفحہ242،دار المعرفۃ بیروت)
بہار شریعت میں ہے’’رکوع سے اٹھنے میں
امام کے ليے سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ کہنا اورمقتدی کے ليے اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد کہنا اورمنفرد کو دونوں کہنا سنت ہے۔(بہار
شریعت،حصہ3،صفحہ527،مکتبۃ المدینہ)
در مختار میں ہے:’’ترک السنۃ لا یوجب فسادا ولا سھوا‘‘ترجمہ:سنت کا ترک نہ نماز کو فاسد کرتا ہے اور نہ
ہی سجدہ سہو کو لازم کرتا ہے۔(در مختار،جلد2،صفحہ207،دار المعرفۃ
بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟