مجیب:مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1472
تاریخ اجراء: 25رجب المرجب1445 ھ/06فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
رمضان کے علاوہ بھی کیا وتر جماعت
سے پڑھ سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ماہ
رمضان کے علاوہ وتر کی نماز باجماعت نہیں پڑھی جائے
گی البتہ اگر کسی نے جماعت
کروائی اور تداعی کی صورت نہیں پائی گئی تو
یہ مکروہ نہیں ۔ ہاں تداعی کی صورت پائی
گئی تو یہ جماعت کروانا مکروہ عمل ہوگا، تداعی سے مراد یہ
ہے کہ امام کے علاوہ تین سے زیادہ مقتدی ہوں۔
بہار شریعت میں ہے:” علاوہ رمضان کے وتر
میں اگر تداعی کے طور پر ہو تو مکروہ ہے۔ تداعی کے
یہ معنی ہیں کہ تین سے زیادہ مقتدی
ہوں۔ “(بہار شریعت ،جلد1،صفحہ 582، مکتبۃ
المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟