مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1093
تاریخ اجراء: 02ربیع ا لاول1445 ھ/19ستمبر2023
ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مسند احمد بن حنبل میں حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی
ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:”من صلى في
مسجدي أربعين صلاة، لا يفوته صلاة، كتبت له براءة من النار، ونجاة من العذاب، وبرئ
من النفاق“ ترجمہ: جس نے میری مسجد میں
چالیس نمازیں اس طرح ادا کیں کہ کوئی نماز فوت نہ
ہوئی تو اس کے لیے جہنم کی آگ سے آزادی ، عذاب الہٰی
سے نجات اور نفاق سے براءت لکھ دی
جائے گی۔(مسند أحمدبن حنبل،
حدیث 12583،جلد20،صفحہ 40،موسسۃ الرسالۃ)
اس
کی شرح میں علامہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں: ”قولہ :لا یفوتہ صلاۃ: ، ای
اربعین متتابعۃ بلا فصل“
ترجمہ: کوئی نماز فوت نہ ہونے کا معنی یہ ہے کہ چالیس
نمازیں بغیر فاصلے کے مسلسل ادا کی جائیں۔(حاشیہ سندی علی المسند ،الجزء7،صفحہ 299،
الہئیۃ القطریہ )
حدیث پاک اور اس کی شرح
سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ اس فضیلت کا حصول مسلسل
چالیس فرض نمازیں ادا کرنے پر
موقوف ہے ۔ قضائے عمری اور
نوافل پڑھنا اس میں شامل نہیں۔ البتہ چونکہ مسجدِ نبوی شریف میں عبادت کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے ، اس لیے وہاں
زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چاہییں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟