مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2437
تاریخ اجراء: 06رجب ا لمرجب1445 ھ/18جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
قضا نماز کی تیسری
اور چوتھی رکعت میں کچھ نہیں پڑھا جائے گا یا پوری
تلاوت کی جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرض نماز بطور قضا پڑھی جائے
یا بطور ادا، دونوں صورتوں میں حکم یہ ہے کہ فرض نماز کی تیسری اور
چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے، واجب نہیں۔ اور
تین مرتبہ سبحان اللہ کہنا یا اتنی مقدار خاموش رہنا بھی
جائز ہے، البتہ تسبیح پڑھنا خاموش رہنے سے بہتر ہے۔
اور
اگر کسی نے فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت
میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ لی، تو اس سے سجدہ سہو وغیرہ
لازم نہیں ہو گا، خواہ اس نے جان
بوجھ کر پڑھی ہو یا پھر بھولے سے۔ بلکہ منفرد یعنی
تنہا نماز ادا کرنے والے کے لئے ان رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملانا
افضل قرار دیا گیا ہے۔جبکہ امام کے لیے مکروہ ہے اور اگر
مقتدیوں پرگراں گزرے تو حرام ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟