Family Ko Mustakil Karachi mein Rakha Hai Or Khud Hyderabad Se Hafte mein 2 Din Ana Hota Hai Kiya Namazin Qasar Hongi?

فیملی مستقل کراچی میں ہے اور حیدرآباد سے ہفتے میں دودن آنا ہوتا ہے کیانمازیں قصر ہونگی ؟

مجیب:مولاناسعیدصاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:kan:11999

تاریخ اجراء:27محرم الحرام  1438 ھ/29اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟

           سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    پوچھی گئی صورت میں حیدرآبادہی آپ کاوطن اصلی ہے کراچی آپ کاوطن اصلی نہیں لہذاحیدرآبادمیں آپ پوری نمازپڑھیں گے اگرچہ ایک دن کے لئے بھی حیدرآباد جاناہواورکراچی میں اگرآپ پندرہ(15)دن سے کم رہنے کے ارادے سے آتے ہیں جیساکہ آپ نے کہاکہ ایک دودن کے لئے آتے ہیں ،توآپ نمازقصراداکریں گے۔اگرکبھی کراچی میں 15دن یااس سے زائدرہنے کاارادہ ہوتوپھرپوری نمازاداکریں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم