مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی
عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-1561
تاریخ اجراء: 16رمضان المبارک1444 ھ/07اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر گھر کے قریب
کی مسجد میں سنی صحیح العقیدہ ،صحیح
القراءۃ،لائق امامت شخص کی اقتدا میں نماز ہوتی ہےتو گھر
کی قریب کی مسجد چھوڑ کر دوسری مسجد میں نماز پڑھنے
جانا ،بہتر نہیں ہے لیکن اگر کوئی محلے کی مسجد چھوڑکر
دوسری مسجد میں جا کر نماز پڑھےگاتو بھی اس کی نماز
ہوجائےگی ۔اور اگردوسری مسجدمیں جانے کی وجہ
یہ ہے کہ یہ دوسری مسجدکاامام یاموذن ہے ،یااس کے
نہ جانے سے اس کی جماعت میں خلل کااندیشہ ہے یاکوئی
اوروجہ شرعی ضروری ہے تواب وہاں جاناضروری ہے ۔
فتاوی
فیض الرسول میں ہے"قریب کی مسجد کی جماعت کو
چھوڑ کر دور کی مسجد میں جانے والا اگر اس مسجد کا امام یا
مؤذن یا مقیم جماعت ہو یعنی اس کے نہ جانے کے سبب
جماعت میں خلل کا اندیشہ ہو یا کوئی اور وجہ شرعی
ضروری ہو تو دور کی مسجد میں جانا ضروری ہے‘ اور اگر
کوئی وجہ شرعی نہ ہو تو قریب کی مسجد کو چھوڑ کر دور
کی مسجد میں جانا بہتر نہیں۔
"(فتاوی
فیض الرسول، ج1، باب الجماعۃ ، ص347 ، شبیر برادرز لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟