مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-831
تاریخ اجراء: 19 جماد ی الثانی1444
ھ/12جنوری2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
تین یا چار رکعتی نماز میں قعدہ
اولیٰ میں ہی سلام پھیر لیا، اورسلام پھیرنے
کے بعد تسبیح پڑھناشروع کردی لیکن بات چیت وغیرہ نہیں
کی وہیں بیٹھے بیٹھے یادآیاکہ غلطی سے
دورکعت پر سلام پھیردیاتواس صورت میں کیانمازنئے سرے
دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرغلطی سے سلام پھیرنے کے بعدکوئی منافی
نمازفعل مثلاًبات چیت، قہقہہ یاجان بوجھ کر حدث طاری کرنا وغیرہ
فعل نہیں کیے ہیں ، صرف تسبیح ہی پڑھی ہے تو یادآنے
پر اسی نمازکومکمل کرکے آخر میں سجدہ سہوکرلیں ،نماز ہوجائے
گی۔
ہندیہ میں ہے
:”التسبيح والتهليل لا يمنع البناء فى الأصح “یعنی تسبیح و تہلیل
اصح قول کے مطابق بنا سے مانع نہیں۔(الھندیۃ،
کتاب الصلاۃ، باب الحدث فی الصلاۃ، جلد1، صفحہ104، بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟