فتوی نمبر:WAT-128
تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1443ھ/05اکتوبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی دورکعت والی فرض نمازمیں قعدہ
کرنےکےبعدبھولےسےتیسری رکعت
کےلئے کھڑاہوجائے تواسے کیا کرناچاہئے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر کوئی قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد نمازِ فجر
میں تیسری کےلیے، مغرب میں چوتھی کےلیے
یا ظہر، عصر اور عشاء کی نماز میں پانچویں کے لیے کھڑا
ہو جائے، تو اسے حکم ہے کہ وہ اس اضافی رکعت کا سجدہ کرنے سے پہلے یاد
آنے کی صورت میں واپس لوٹ کر سجدہ سہو کرے اور اپنی نماز مکمل
کرے۔ اگر اس اضافی رکعت کا سجدہ کرلیا، تو ایک رکعت اور
ملا لے،آخر میں سجدہ سہو کرلے۔ اس طرح آخری دو رکعتیں نفل
ہو جائیں گی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟