مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-893
تاریخ اجراء: 15رمضان المبارک1444 ھ/06اپریل2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سورۂ فاتحہ
بھی دعائے ماثورہ ہے کہ یہ
قرآنِ مجید فرقانِ حمید کا حصہ ہے
اور حمد و ثناء کےساتھ ساتھ دعا بھی ہے ،لہذا قعدۂ
اخیرہ میں دعا کے طور پر سورۂ فاتحہ پڑھنا بھی جائز ہے، البتہ بہتر یہ
ہے کہ قعدہ ٔاخیرہ میں پڑھی جانے والی دعائے ماثورہ
جو احادیث طیبہ میں بیان ہوئیں ،وہی
پڑھی جائیں۔
اعلیٰ حضرت
،امامِ اہلسنت شاہ امام احمدرضا خان رحمۃ اللہ علیہ جد الممتار
میں سورۂ فاتحہ سے متعلق ایک مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد
فرماتے ہیں:”انھا صالحۃ
لنیۃ الدعاء و الثناء “یعنی سورۂ فاتحہ
دعا اور ثنا دونوں کی صلاحیت رکھتی ہے۔(جد الممتار علی رد المحتار،
جلد1 ، صفحہ 519، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟