Pehli Saf mein Mojood Shakhs Ka Wuzu Toot Jaye To kiya Kare ?

پہلی صف میں موجود شخص کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا کرے؟

مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6122

تاریخ اجراء:07ربیع الاول 1438ھ/07دسمبر2016ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص جماعت میں پہلی صف میں ہواوراس کاوضوٹوٹ جائے تووہ کس طرح صفوں سے نکلے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    ٍایسے شخص کے لئے مستحب ہے کہ اپنی ناک پکڑے اورسرجھکائے اطمینان سے،چاہے توصفوں کےآگے سے گزرکرچلاجائے یاصفوں کوچیرتا  ہواپیچھے چلا جائے اوراس صورت میں مقتدیوں کے سامنے سے گزرناپڑے تواس کی بھی اجازت ہے کیونکہ امام کاسُترہ مقتدیوں کے لئے بھی سُترہ ہوتاہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم