Oxygen Me Rakhe Huwe Bache Ke Kaan Me Azan Dena

پیدائش کے بعدآکسیجن میں رکھے ہوئے بچہ کے کان میں اذان کب دی جائے 

مجیب: مولانا ماجدمدنی

فتوی نمبر:Web-308

تاریخ اجراء:09شوال المکرم 1443 ھ/11مئی 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   بچے کی پیدائش کے بعد اسے آکسیجن میں رکھا گیا ہے اور فی الحال اس کے کان میں اذان دینا ممکن نہیں، کیا بعد میں اذان دی جا  سکتی ہے؟ کیا تاخیر کا گناہ ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بچے کی پیدائش کے بعد اسے غسل دے کر اذان  دے دینی چاہیے اس میں بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہئے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر فی الفور بچے کے کان میں اذان دینا ممکن ہے، تو دے دی جائے ،ورنہ جب ممکن ہو دے دی جائے، تاخیر کرنے سے بہرصور ت گناہ نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم