مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1266
تاریخ اجراء: 06جمادی الثانی1445
ھ/20دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو
سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا
وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا
فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم
کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت
شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں
انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں
وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی
کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی
وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی
پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں ، ان نمازوں کا کیا
حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
آپریشن کے بعد عصر کی نماز جو آپ
نے بغیر طہارت کے پڑھی وہ نماز اد انہیں ہوئی وہ دوبارہ پڑھنی ہو گی
، البتہ اس کے علاوہ باقی نمازیں جو طہار ت کے ساتھ اد اکیں
اگر ان
میں ایسا عذر تھا کہ نماز بیٹھ کر پڑھنے کی شرعا
اجازت تھی تو ان نمازوں کودوبارہ پڑھنا ضروری نہیں۔
فرائض وواجبات (مثلا نماز وتر )اور
سنّتِ فجر میں قیام فرض ہے۔ ان نمازوں کو اگر کوئی شخص
بلاعذرِ شرعی بیٹھ کر پڑھےتو ادا نہ ہوں گی اور اگر خود کھڑے ہوکر نہیں پڑھ سکتے
مگر لاٹھی یا دیوار یا کسی انسان کے سہارے کھڑا
ہونا ممکن ہو تو جتنی دیر اس طرح سہارے سے کھڑا ہوسکتا ہے اتنی
دیر کھڑا ہونا فرض ہے، یہاں تک کہ صرف تکبیر ِتحریمہ
کھڑے ہوکر کہہ سکتا ہے تو اتنا ہی قیام فرض ہے اور اگر اس کی بھی
اِستطاعت نہ ہو یعنی نہ خود کھڑا ہوسکتا ہے اور نہ ہی کسی
چیز سے ٹیک لگا کر کھڑا ہوسکتا ہے اگرچہ کچھ دیر کے لئے ہی
سہی تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہےاسی طرح اگر کوئی شخص زمین یا زمین
پر رکھی ہوئی ایسی چیز جس کی اونچائی
بارہ انگل (9 انچ )سے زیادہ نہ ہو، پر سجدہ نہیں کر سکتا مثلا اس طرح
سجدہ کرنے سے ناقابل برداشت تکلیف ہو گی یا مرض بڑھ جائے گا یا
دیر سے اچھا ہوگا،تو اس صورت میں کرسی پر بیٹھ کر اشارے
سے نماز ادا کر سکتے ہیں،اس صورت میں قیام ساقط ہو جائے گا۔
اس کی مکمل معلومات جاننے کے لیے کہ کون
شخص بیٹھ کر کس طرح نماز پڑھ سکتا ہے نیچے دیے گئے لنک سے
کتاب’’کرسی پر نماز پڑھنے کے
https://data2.dawateislami.net/Data/Books/Html/ur/2015/1296/part-1.html
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟