کیا نمازی کے آگے سے گزرنے سے ،نماز ٹوٹ جاتی ہے؟ |
مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Pin:4890 |
تاریخ اجراء:11صفرالمظفر1438ھ/12نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا نمازی کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ؟برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔ سائل:علی اعجاز(دھمیال راولپنڈی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نمازی اگر مکان یا مسجدِ صغیر (آج کل عام مساجد مسجدِصغیر ہی کے حکم میں ہیں)میں نماز پڑھ رہا ہو تو دیوارِ قبلہ تک ،اور اگر صحراء یا مسجدِ کبیر میں نماز پڑھ رہا ہوتوموضع ِ سجود تک اسکے آگے سے گزرنا گناہ ہےجبکہ درمیان میں سترہ نہ ہو،اور موضعِ سجود سے مراد یہ ہے کہ قیام کی حالت میں سجدہ کی جگہ کی طرف نظرکریں تو جتنی دور تک نگاہ جائے وہ موضعِ سجود ہے،لیکن یاد رہے کہ نمازی کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نماز میں کوئی خلل نہیں آتابلکہ نماز درست ہوتی ہے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟