Asar Ki Namaz Parhte Hue Suraj Ghuroob Ho Jaye To?‎

عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے،تو

مجیب:مولانا شفیق صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:aqs:1528

تاریخ اجراء:10جمادی الثانی1440 ھ/14فروری2019ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عصر کی نماز پڑھتے ہوئے اگر سورج غروب ہوجائے تو نماز کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     عصر کی نماز کے دوران اگر سورج غروب ہوجائے ، تو بھی عصر کی نماز ہوجاتی ہے ، کیونکہ بعد والا وقت کامل نماز کا وقت ہے ،البتہ یہ یاد رہے کہ عصر کی نماز کو بلا وجہِ شرعی اتنی تاخیر سے پڑھنا کہ مکروہ وقت شروع ہوجائے ، یہ ناجائز و گناہ ہے اور اسے منافق کی نماز قرار دیا گیا ہے ، لیکن  اس وجہ سے قضا کرنے کی اجازت نہیں ، بلکہ حکم یہی ہے کہ  اس  دن کی عصر کی نمازمکروہ وقت میں ہی پڑھ لے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم