آیت میں زبر کو پیش پڑھ دیا نماز ہوئی یا نہیں؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6134 |
تاریخ اجراء:25محرم الحرام1438ھ/26 نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید سےغطی ہوئی اس نے نماز میں آیت مبارکہ (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ) میں الرَّحْمَن پر زبر کی جگہ پیش پڑھ دیا تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہو گا ؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
اعرابی غلطی کی وجہ سے معنی میں اگر اتنا تغّیر ہو کہ اس کا اعتقاد اور قصداً پڑھنا کفر ہو، تو احوط یہ ہے کہ اعادہ کرے کیونکہ ہمارےعلمائے متقدین اور خود ائمہ مذہب رضی اﷲ تعالٰی عنہم اس صورت میں فسادِ نماز کا حکم دیتے ہیں یہی دلیل کے اعتبار سے اقوی اور اسی پر عمل احوط و احری ہے ۔اور صورت مسئولہ میں بھی غلطی اسی نوعیت کی ہے لہٰذا احوط یہ ہے کہ اعادہ کرے۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟