Namaz Ki Takbeer e Inteqal Mein Lafz Allah Ki ہ Ko ھو Parhna

تکبیر انتقال میں لفظ "اللہ" کی "ہا " کو لمبا کرکے "ہو" پڑھنے کا حکم

مجیب:مولانا محمد ماجد علی مدنی

فتوی نمبر: WAT-2862

تاریخ اجراء: 29ذوالحجۃ الحرام1445 ھ/06جولائی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کوئی امام  سجدہ سے اٹھتے وقت تکبیر میں  لفظ " اللہ "کی   "ہا " کو  لمبا کرکے  "ھو " پڑھتے ہیں ،تو  ان کی نما زکا کیاحکم ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس صورت میں نماز   ہوجائے گی، البتہ ایسا کرنا خطا ضرور ہے اور ہمیں ہرطرح کی  غلطی سے بچنے کا حکم ہے ۔

   رد المحتار میں ہے ”اعلم أن المد إن كان في الله فإما في أوله أو وسطه أو آخره۔۔۔۔۔۔ وإن كان في آخره فهو خطأ ولا يفسد “ترجمہ:توجان بے شک مد یا تو لفظ " اللہ " کے شروع میں ہوگی یا درمیان میں ہوگی یا آخر میں ہوگی  اور اگر مد لفظ "اللہ " کے  آخر میں ہو  تو یہ غلطی ہے لیکن اس صورت میں نماز فاسد نہیں ہوگی ۔(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ،ج 1،ص 480،دار الفکر،بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم