مجیب:مولانا محمد نوید چشتی عطاری
فتوی نمبر:WAT-2754
تاریخ اجراء: 21ذیقعدۃالحرام1445
ھ/30مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز میں کوئی
سنت ترک ہو جائے، تو کیا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا مستحب ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ! اگر نمازمیں سنت چھوٹ جائے ، تو اس نماز کا اعادہ(دوبارہ اداکرنا)
مستحب ہوتا ہے۔
رد المحتار میں ہے”تکون
الاعادۃ مندوبۃ بترک سنۃ“ترجمہ:سنت ترک ہونے
کی صورت میں نماز کا اعادہ مستحب ہے۔(رد المحتار
علی الدر المختار،ج 2،ص 183،مطبوعہ کوئٹہ)
لیکن ظاہری
بات ہے کہ مستحب کے ترک پر گناہ کا حکم نہیں ہوتا، لہٰذا اگر
کوئی اعادہ نہیں کرتا ، تو گناہگار نہیں ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟