مجیب:ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-284
تاریخ اجراء:23ربیع الآخر 1443ھ/29نومبر
2021
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نمازمیں منہ
بندکرکےصرف دل میں ہی قراءت
کرنےسےنمازہوجائےگی یانہیں؟یا
کتنی آواز میں پڑھنا ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قراءت نماز
کا فرض ہے ، اس فرض کےلئےزبان سےحروف
کی صحیح ادائیگی کے ساتھ ساتھ اتنی آواز کا ہونا ضروری ہے کہ کسی مانع سماعت(مثلاشوروغل وغیرہ) کےنہ پائے جانے کی صورت میں
،پڑھنےوالا خودوہ آواز سن سکے،اس سےکم آوازسے قراءت
کرنےیا صرف دل میں قراءت کرنے سے کہ آوازبالکل ہی نہ پیداہو،
یہ فرض ادانہیں ہوگا،لہذانمازبھی
نہیں ہوگی۔ہاں یہ بات یادرہے کہ مقتدی امام کے
پیچھے قراءت نہیں
کرے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟