مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1359
تاریخ اجراء: 01رجب المرجب1445 ھ/13جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز کے دوران سانپ آجائے
اور شدید خوف ہو تو سانپ کو بھگانے یا مارنے میں نماز ٹوٹنے سے
متعلق کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سانپ بچھو مارنے سے نماز نہیں جاتی جب کہ نہ
تین قدم چلنا پڑے نہ تین ضرب کی حاجت ہو، ورنہ جاتی رہے
گی، تاہم مارنے کی اجازت ہے
اگرچہ نماز فاسد ہوجائے، لیکن یہ ذہن نشین رہے کہ سانپ بچھو وغیرہ موذی جانوروں
کو نماز میں مارنا اسی وقت مباح ہے کہ جب وہ سامنے سے گزرے اوراس کے ایذا
دینے کا خوف ہو ، اگر تکلیف پہنچانے کا اندیشہ نہ ہو تو اب
مارنامکروہ ہو گا۔( ملخص از بہارِ شریعت،جلد1،حصہ3، صفحہ613،
مکتبۃ المدینہ،کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟