Namaz Mein Peshab Ka Qatra Nikalna Mehsoos Ho To Namaz Ka Hukum?

نماز میں پیشاب کا قطرہ نکلنا محسوس ہو تو نماز کا حکم؟

فتوی نمبر:WAT-230

تاریخ اجراء:04ربیع الآخر 1443ھ/10نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مجھے نماز میں محسوس ہوتا ہے کہ  پیشاب کے قطرے آ رہے ہیں لیکن حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا اور جگہ خشک ہوتی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جب کبھی نمازمیں قطرہ محسوس ہو،کنفرم نہ ہوتونمازجاری رکھیں،اس کے بعدچیک کریں اگرپیشاب کااثرنہ ہوتونمازدرست ہوگئی اوراگرثابت ہوکہ نمازکے دوران پیشاب نکلاتھاتونمازٹوٹ گئی ،دوبارہ وضوکرکے،پاک کپڑوں میں  نمازاداکریں۔اوراگراس طرح کاوسوسہ باربارآتاہے، تواس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ وُضو کے بعد اپنے پاجامے یا شلوار کی رُومالی(یعنی شرمگاہ کے قریبی کپڑے)پر پانی چھڑک لیں ،پھر اگر قطرے کاوسوسہ ہو تو  یہ خیال کریں  کہ جوپانی چِھڑکا تھا،یہ اُس کا اثر ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم