مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2099
تاریخ اجراء: 04ربیع الثانی1445 ھ/20اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز
مکمل کرنے کے بعد آخر میں سلام پھیرتے وقت نمازی کا دائیں
اور بائیں جانب منہ پھیرنا سنت ہے،لہٰذا پہلے دائیں جانب
منہ پھیرا جائے ،پھر بائیں جانب ، لیکن اگر بھولے سے پہلے بائیں
جانب سلام پھیر دیا ہو،تو اب صرف دائیں جانب سلام پھیر دینا
کافی ہے ، دوبارہ بائیں طرف پھیرنے کی حاجت نہیں
اور اس سے سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوگاکہ سجدۂ سہو ترکِ واجب پر
لازم ہوتا ہے۔
اس تفصیل کی روشنی میں
پوچھی گئی صورت کا متعین جواب یہ ہےکہ شخص مذکور کی
نماز تو ہو گئی ، البتہ دوبارہ بائیں جانب سلام پھیرنے کی
حاجت نہ تھی اور اس وجہ سے سجدہ سہو بھی لازم نہیں ہوتا ہے
۔
بہار شریعت میں ہے : "اگر
پہلے بائیں طرف سلام پھیر ديا تو جب تک کلام نہ کیا ہو، دوسرا
دہنی طرف پھیر لے پھر بائیں طرف سلام کے اعادہ کی حاجت نہیں
اور اگر پہلے میں کسی طرف مونھ نہ پھیرا تو دوسرے میں بائیں
طرف مونھ کرے اور اگر بائیں طرف سلام پھیرنا بھول گیا، تو جب تک
قبلہ کو پیٹھ نہ ہو یا کلام نہ کیا ہو، کہہ لے۔"(بہار شریعت ،جلد1،حصہ
3،صفحہ536 ، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟