مجیب:مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2863
تاریخ اجراء: 29ذوالحجۃ الحرام1445
ھ/06جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا کیسا
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہ تحریمی
ہے، نماز کے علاوہ بھی کمر پر ہاتھ رکھنے سے بچنا چاہئے۔
سنن الترمذی میں ہے” عن أبي هريرة، أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى أن يصلي الرجل مختصرا“ ترجمہ:حضرت ابو
ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی
کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے سے منع
فرمایا ہے۔(سنن
الترمذی،رقم الحدیث 383،ج 2،ص 222،مطبوعہ مصر)
در مختار میں ہے”(و)کرہ۔۔۔(التخصر )وضع الید
علی الخاصرۃ للنھی،(ویکرہ خارجھا) تنزیھا“ ترجمہ:نماز میں
کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہ(تحریمی) ہے کیونکہ اس سے ممانعت وارد
ہے اور نماز کے علاوہ بھی مکروہ تنزیہی ہے۔(در مختار مع رد المحتار،کتاب
الصلاۃ،ج 1،ص 643،642،دار المعرفۃ،بیروت)
بہارِ
شریعت میں ہے’’ کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہ تحریمی ہے، نماز
کے علاوہ بھی کمر پر ہاتھ رکھنا نہ چاہیے۔‘‘(بہارِ شریعت، ج1،حصہ 3،ص625، مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟