مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری
فتوی نمبر: WAT-1711
تاریخ اجراء: 16ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/05جون2023
ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا نماز ادا کرتے ہوئے اشارہ کر سکتے ہیں،
جیسے بچے کوئی چیز پوچھیں تو سر سے ہاں یا نہ کا
اشارہ کر دیں، کیا ا س سے نماز ٹوٹ جائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں
ہاتھ یا سر کے ذریعے اشارہ کرنا مکروہ تنزیہی ہے، لہذا
اگر بچے کچھ پوچھیں تو نماز مکمل کرنے کے بعد ہی جواب دیا جائے،
البتہ اگر کسی نے جواب دیدیا، تو نماز نہیں ٹوٹے گی،
لیکن یہ عمل ضرور مکروہ ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے” لو أشار يريد به رد السلام أو طلب من المصلي شيئا فأشار
بيده أو برأسه بنعم أو بلا لا تفسد صلاته . هكذا في التبيين ويكره. كذا في شرح
منية المصلي لابن أمير الحاج“ ترجمہ : اگر
نمازی نے سلام کا جواب اشارے سے دیا یا کسی نے نمازی
سے کوئی چیز طلب کی اور نمازی نے اپنے ہاتھ یا سر
سے ہاں یا ناں کا اشارہ کیا تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی
،یونہی تبیین میں ہے،لیکن ایسا کرنا
مکروہ ہے جیسا کہ ابن امیر الحاج کی شرح منیۃ المصلی
میں ہے۔(فتاوی ہندیہ،کتاب
الصلاۃ،ج 1،ص 98،دار الفکر،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟