مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2049
تاریخ اجراء: 20ربیع الاول1445 ھ/07اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر نماز میں جماہی
،ڈکار،کھانسی یا چھینک آنے
کےسبب،تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار یا اس سے زیادہ
، قراءت یا تشہد وغیرہ میں سکوت ہوجائے یا فرض و واجب کی
ادائیگی میں تاخیر ہوجائے،تواس سے نماز پر کچھ اثر نہیں
پڑتا،اور ایسی صورت میں
سجدۂ سہو بھی لازم نہیں
ہوگا۔ البتہ نماز میں
جماہی یا کھانسی وغیرہ آئے تو اُسے حتی
الامکان روکنا مستحب ہے،لہذا کوشش کرکے جہاں تک ہوسکے اُسے روکے،نہ رُکے اور اس کے
سبب تین بار سبحان اللہ کے بقدر یا اس سے زیادہ وقفہ ہوجائے تو شرعاًکچھ حرج نہیں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟