Namaz Mein Kisi Ayat Ya Surat Ka Takraar Karna Kaisa ?

نماز میں کسی  آیت  یا سورت کا تکرار کرنا کیسا؟

مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:Lar:6353-d

تاریخ اجراء:20جمادی الثانی 1438ھ/20 مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی تنہا نماز پڑھنے والا فرض کی پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون پڑھے پھر جب ایک یا دو آیتیں رہ جائیں تو اسے یاد آئے کہ درمیان سے کوئی آیت چھوٹ گئی ہے تو اب وہ دوبارہ پیچھے سے پڑھے یا آگےچلتا جائے ؟اور اگر کوئی بلا وجہ سورت فاتحہ کے بعد ملائی جانے والی سورت کا تکرار کرے تو  اس کی نماز کے بارے کیا حکم ہے ؟

سائل:محمد شکیل ساجد(ساہیوال)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     فرض نماز میں سورت فاتحہ کے بعد بلاوجہ کسی سورت یا آیت کا تکرار مناسب نہیں ،ہاں اگرقراءت کے دوران کوئی آیت بھول کرچھوٹ جائے اور یہ پڑھتےہوئے آگے نکل جائے تو یاد آنے پر دوبارہ پیچھے سے پڑھے تاکہ آیات کی ترتیب درست رہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم