Namaz Mein Bhole Se Aik Do Ayat Chor Kar Agli Ayat Parhna

نماز میں ایک دو آیت چھوڑ کر اگلی آیت پڑھنا

مجیب: ابومحمد محمد فرازعطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-608

تاریخ اجراء:02ربیع الثانی1444 ھ  /29اکتوبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   نماز میں کسی سورت کی قرات کرنے کے دوران اگر بھول کر اسی سورت کی ایک دو آیت چھوڑ کر اگلی آیتیں پڑھ کر سورت مکمل کر کے رکوع میں چلے گئے، تو کیا حکم ہوگا؟ کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سورہ  فاتحہ کے بعد جو تلاوت کی ،اس میں اگرکوئی آیت بھولے سےرہ گئی اور اگلی آیت پڑھ دی، تو اس میں کوئی گناہ نہیں ، البتہ جان بوجھ کرکسی آیت کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔نماز بہرحال ہوجائے گی، سجدہ سہوبھی لازم نہیں ہوگا۔ ہاں اگر آیت سوچنے کے لئے خاموش ہوگئے اور اس دوران تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار وقفہ گزر گیا تو اس صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم