فتوی نمبر:WAT-57
تاریخ اجراء:02صفر المظفر1443ھ/09ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز میں دنیاوی
خیالات اور وسوسے آتے ہیں ،ان
سے کیسے بچا جائے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ
علیہ نماز میں وسوسوں سے بچنے
کا طریقہ بیان کرتے ہوئے
ارشاد فرماتے ہیں:” نماز شروع کرنےسے پہلے اُلٹی طرف تین بار
تُھتکار کرلاحول شریف یعنی لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ
اِلاَّ بِاللہ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھ لے پھر
تحریمہ کہے یعنی نَماز شروع کرے،دورانِ نَماز نگاہ کی
حفاظت کرے ،وہ یوں کہ قِیام میں سَجدہ گاہ یعنی
سجدے کی جگہ، رُکوع میں پُشتِ قَدَم یعنی پاؤں کے پنجے
کی اوپری سطح، سجدے میں ناک کے بانسے یعنی ناک
کی ہڈّی پر،جلسہ یعنی دوسجدوں کے درمیان
بیٹھنے میں اور قَعدہ یعنی اَلتَّحِیّات وغیرہ پڑھنےمیں گود میں نظر رکھے تو اِنْ شَآءَاللہ نَماز میں حُضورِقَلب یعنی خُشوع و خُضوع نصیب ہو
گا۔ “
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟