مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری
فتوی نمبر: Web-335
تاریخ اجراء:24ذیقعدۃالحرام
1443 ھ/24جون 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہمیں اب پتا چلا ہے کہ نمازوں میں
اتنی آواز سے قراءت کرنی ہے کہ خود سن لیں۔ یہ
ارشاد فرمائیں کہ زندگی میں
ہم نے جن نمازوں میں اتنی آواز سے قراءت نہیں کی کہ خود
سن لیں تو کیا وہ نمازیں ہمیں دوبارہ پڑھنی ہوں گی
؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نماز میں
قراءت اور دیگر اوراد کم ازکم اتنی آواز میں پڑھنا ضروری
ہے کہ شور و غل اور ثقلِ سماعت نہ ہونے کی
صورت میں خود اپنے کانوں تک آواز آجائے۔اگر دل میں قراءت کی
یا اتنی کم آواز میں قراءت کی کہ شور اور ثقلِ سماعت نہ
ہونے کے باوجود اپنے کانوں تک آواز نہ آئی تو اس صورت میں قراءت کا فرض ادا نہ ہوگا اور
نماز نہ ہوگی، اس طرح جتنی فرض
وواجب نمازیں پڑھی ہیں ان سب کو دوہرانا لازم
ہوگا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟