مجیب: سید مسعود علی عطاری
مدنی
فتوی نمبر: Web-704
تاریخ اجراء: 29ربیع الثانی 1444 ھ/25نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص نماز شروع کرنے سے پہلے ہی
پائنچے یا آستین وغیرہ فولڈ کر لےاور پھر نماز پڑھے۔تو کیا
ایسا کرنا، جائز ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
نمازشروع کرنے سے پہلےہی آستین
آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہو یاپائنچے فولڈ کئے
ہوں، تب بھی اس حالت میں نماز پڑھنا جائز نہیں، بلکہ اس حالت
میں پڑھی گئی نماز مکروہِ تحریمی ہے اور اس نماز کا
دوہرانا واجب ہے۔
صدرالشریعہ مفتی امجد علی
اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: کوئی آستین
آدھی کلائی سے زیادہ چڑھی ہوئی، یا دامن سميٹے نماز پڑھنا بھی مکروہ
تحریمی ہے، خواہ پیشتر سے چڑھی ہو یا نماز
میں چڑھائی۔ (بہارِ
شریعت، جلد1، صفحہ 624، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟