مجیب: مولانا جمیل احمد غوری
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1261
تاریخ اجراء: 22جمادی الاول1445 ھ/07دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
فرض نماز کی تلاوت میں ” فَاِذَا قُضِیَتِ
الصَّلٰوةُ “ کی جگہ” فَاِذَا قَضَیْتُمُ
الصَّلٰوةَ “پڑھ دیااب کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں اگر” فَاِذَا قَضَیْتُمُ
الصَّلٰوةَ “پڑھا تو اس صورت میں معنی فاسد نہیں
ہورہے، لہٰذا اس سے نماز نہیں ٹوٹے گی۔
بہار شریعت میں ہے:”ایک لفظ کے بدلے میں دوسرا لفظ پڑھا، اگر معنی
فاسد نہ ہوں نماز ہو جائے گی جیسے عَلِیْمٌ کی جگہ حَکِیْمٌ، اور اگر معنی فاسد ہوں نماز نہ ہوگی
جیسے (وَعْدًا عَلَیْنَا ط
اِنَّا کُنَّا فٰعِلِیْنَ
) میں فَاعِلِیْنَ کی
جگہ غَافِلِیْنَ پڑھا۔“(بہار شریعت،
جلد1، صفحہ556، مکتبۃ المدینہ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟