مجیب: مولانافرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:
Web-681
تاریخ اجراء: 27ربیع الثانی 1444 ھ/23 نومبر 2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر نماز میں
انگلیاں چٹخائیں تو کیا
حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ
الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ
بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ
وَالصَّوَابِ
نماز میں انگلیاں چٹخانا مکروہ
تحریمی،ناجائزوگناہ ہے ۔جس نماز میں ایسا عمل
کیا، توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ وہ نماز بھی دوبارہ پڑھنا واجب ہے۔
فتاوی
فقیہِ ملت میں ہے:”نماز میں انگلیاں چٹکانا بھی
مکروہ تحریمی ہے۔ حدیث شریف میں ہے:لا تفرقع اصابعک وانت فی الصلاۃ۔یعنی جب تم نماز کی حالت
میں ہو تو انگلیاں نہ چٹکاؤ(سنن ابن
ماجہ)۔۔۔۔اور جن صورتوں میں نماز مکروہ
تحریمی ہوتی ہے ،ان نمازوں کا دہرانا واجب ہوتا ہے۔“ (فتاوی فقیہ ملت، جلد1،صفحہ
183،شبیر برادرز، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟