مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2068
تاریخ اجراء: 27ربیع الاول1445 ھ/14اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازکے دوران کسی
کےسترپرنظرپڑجانےسے نمازفاسدنہیں ہوتی ،البتہ لازم ہوتا ہے کہ
فوراوہاں سےنگاہ ہٹالی جائے ۔ اور بلاعذر شرعی ایساکپڑااستعمال
کرناجائزنہیں کہ جس سے سجدے وغیرہ
میں جانے سے سترعورت ظاہرہو۔
بنایہ شرح ہدایہ میں
ہے” ولو نظر المصلي إلى
عورة غيره لا تفسد صلاته عند أبي حنيفة - رحمه الله - قال المرغيناني: هو قولهما“ترجمہ:اگر نماز پڑھنے
والے نے دوسرے کا ستر دیکھ لیا تو امام اعظم علیہ الرحمۃ
کے نزدیک اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی ۔مرغینانی
نے فرمایا:یہی صاحبین رحمھما اللہ کا قول ہے۔ (بنایہ شرح ھدایۃ،کتاب
الصلاۃ،ج 2،ص 131، دار الكتب العلمية ، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟