مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر:WAT-2421
تاریخ اجراء: 19رجب المرجب1445 ھ/31جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دورانِ نماز، نمازی
بھول کر کسی کو سلام کردے تو کیا حکم ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازکے دوران جان بوجھ
کریابھولےسے سلام کرنے سے نمازٹوٹ جاتی ہے،اگرچہ بھول کرابھی
صرف " السلام ُ" ہی کہا ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے” ولو سلم على رجل تفسد مطلقا“ترجمہ:(نمازی نے)کسی شخص کو سلام کیا تو
اس کی نماز مطلقا فاسد ہو جائے گی۔(فتاوی ہندیہ،کتاب الصلاۃ،ج 1،ص 98،دار
الفکر،بیروت)
بہار شریعت میں ہے:"کسی
شخص کو سلام کیا، عمداً ہو یا سہواً، نماز فاسد ہوگئی، اگرچہ
بھول کر السّلام کہا تھا کہ یاد آیا سلام کرنا نہ چاہيے اور سکوت
کیا۔۔۔ زبان سے سلام کا جواب دینا بھی
نماز کو فاسد کرتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے دیا تو مکروہ ہوئی، سلام
کی نیت سے مصافحہ کرنا بھی نماز کو فاسد کر دیتا
ہے۔ "(بہارِ شریعت ،
جلد1،حصہ 3، صفحہ604، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟