نماز کے بعد مصلے کو فولڈ کرنا کیسا ہے؟ |
مجیب: مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6418 |
تاریخ اجراء:21جمادی الثانی 1438ھ/21 مارچ 2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکثر ائمہ حضرات کو دیکھا ہے کہ وہ نماز پڑھنے کے بعد مصلے کوایک کونے سے اکٹھاکر دیتے ہیں اس طرح کرنے کا ثبوت کیا ہے ؟ اور اگر اس طرح نہ کیا جائے تو کیا گناہ گار ہوں گے ؟اور یہ جو کہا جاتا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا تو شیطان اس پر نماز پڑھے گا اس کی کیا حقیقت ہے ؟ سائل: رانا تجمل حسین(لاہور،کینٹ) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
نماز سے فارغ ہونے کے بعد پورے مصلے کو لپیٹ(فولڈ کر)دیا جائےتو یہ بہتر ہےاگر کسی نے نہیں لپیٹا تو وہ گناہ گار نہیں ہوگا اورصرف کونا موڑدینا بھی درست ہےمگر بہتر وہی ہے کہ پورا لپیٹ دےاس کی اصل ان احادیث سے نکل سکتی ہے جن میں یہ مذکور ہے کہ بغیر تہہ کیے کپڑے کو شیطان استعمال کرتا ہے مگر عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ اگر مصلے کا کونا نہیں موڑا تو اس پر شیطان نماز پڑھے گا بے اصل و باطل ہے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟