مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-3240
تاریخ اجراء: 08جمادی الاولیٰ 1446ھ/11نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ہر نماز کے بعد کونسی سورۃ اور وظیفہ پڑھنا بہتر ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ہر نماز کے بعد تین بار استغفار ، آیۃ الکرسی، تینوں قُل(سورہ اخلاص، سورہ فلق ، سورہ ناس ) ایک ایک بار پڑھنا اور سُبْحَانَ اللّٰہ33 بار، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ 33بار، اَللّٰہُ اَکْبَر34بار اور لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھْوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ ایک بار پڑھنا بہتر ہے ۔ روایات میں آتا ہے کہ جو ایسا کرے گا ، اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے، اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ،اسی طرح عصر و فجر کے بعد بغیر پاؤں بدلے، بغیر کلام کیے ۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ ۔دس دس بار پڑھے ، ہر نمازکے بعد ، پیشانی یعنی سر کے اگلے حصّہ پر ہاتھ رکھ کر یہ پڑھے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَا اِلٰـہَ اِلَّا ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّی الْھَمَّ وَالْحُزْنَ ۔ اور ہاتھ کھینچ کر ماتھے تک لائے۔(بہار شریعت بتغیر ، جلد01،حصہ03، صفحہ 539، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ )
البتہ!یہ یاد رہے کہ اتنے ہی اَورادوظائف مُنْتَخَب کرنے چاہییں، جتنے آسانی سے مستقل طورپر بندہ نبھا سکے۔
نوٹ:مزید پانچوں نماز وں کے بعد ، صبح وشام اوراد وظائف پڑھنے کے لیے شجرہ عالیہ قادیہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کر لیں یا دعوت اسلامی کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ،جس کا لنک یہ ہے :
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/shajra-shareef/page-1
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟