Namaz Ka Waqt Shuru Hone Se Pehle Azan Dena

نمازکاوقت شروع ہونے سے پہلے اذان دینا

مجیب: ابو حذیفہ محمد شفیق عطاری

فتوی نمبر: WAT-996

تاریخ اجراء:       21محرم الحرام1444 ھ/20اگست2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا اذان وقت سے پہلے دے سکتے ہیں ، مثلا عشا کا وقت 9:30پر شروع ہوتا ہو ، تو کیا 9:25پر اذان دے سکتے ہیں ؟بالخصوص رمضان المبارک کے مہینے میں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نماز كا وقت شروع ہونے سے پہلے اذان نہیں دی جا سکتی ، اگر دی گئی ، تو اذان نہیں ہو گی ۔ یہاں تک کہ اگر اذان کے دوران وقت شروع ہوا ، تب بھی اذان نہیں ہو گی ۔ لہٰذا نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد اذان دی جائے ۔

بہار شریعت  میں ہے : ”وقت ہونے کے بعد اَذان کہی جائے، قبل از وقت کہی گئی يا وقت ہونے سے پہلے شروع ہوئی اور اَثنائے اَذان میں وقت آگیا، تو اعادہ کی جائے۔“(بہارشریعت، جلد1، حصہ3، صفحہ465،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم