مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری
تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ
جون 2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان
شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ جمعہ
وعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت
میں سجدہ سہو ترک کرنے کا حکم ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں
اگر سجدہ سہو کرلیا، تو کیا حکم ہے؟ نماز درست ہوگی یا نہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جمعہ اورعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ
ہو تو سہو ہونے کی صورت میں متأخرین فقہائے کرام کے
نزدیک مختار یہ ہے کہ سجدہ سہو نہ کیا جائے لیکن اس سے
مراد یہ نہیں ہے کہ سجدہ سہو کرنا ہی ناجائز ہے، بلکہ مراد یہ ہے کہ نہ کرنا بہتر ہے، لہٰذاجمعہ
یا عیدین میں مجمع زیادہ ہونے کی صورت
میں سجدہ سہو کر لیا،تو اگرچہ یہ بہتر نہیں مگراس سے نماز
میں کوئی حرج واقع نہیں ہوگا، بلکہ نماز جائز و درست
ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مسجد میں اسکول کی کلاس لگانا کیسا؟
ناپاکی کی حالت میں نماز ادا کرنے کا حکم؟
مسجدکی محراب میں اذان دیناکیساہے
ہوائی جہازمیں نماز کا کیا حکم ہے
مریض کے لیے لیٹ کرنماز پڑھنے کا طریقہ؟
نماز میں الٹا قرآن پڑھنے کا حکم
امام کے پیچھے تشہد مکمل کریں یا امام کی پیروی کریں؟
کیا بچے کے کان میں اذان بیٹھ کر دے سکتے ہیں؟