Namaz Jumma Mein Log Zyada Hon To Sajda Sahw Karne Ka Hukum

نماز جمعہ میں مجمع زیادہ ہو تو سجدہ سہو کرنے کا حکم

مجیب: مفتی فضیل رضا عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ جون 2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ جمعہ وعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ترک کرنے کا حکم ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں اگر سجدہ سہو کرلیا، تو کیا حکم ہے؟ نماز درست ہوگی یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جمعہ اورعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں متأخرین فقہائے کرام کے نزدیک مختار یہ ہے کہ سجدہ سہو نہ کیا جائے لیکن اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ سجدہ سہو کرنا ہی ناجائز ہے، بلکہ مراد یہ ہے کہ نہ کرنا بہتر ہے، لہٰذاجمعہ یا عیدین میں مجمع زیادہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہو کر لیا،تو اگرچہ یہ بہتر نہیں مگراس سے نماز میں کوئی حرج واقع نہیں ہوگا، بلکہ نماز جائز و درست ہوگی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم